حیدرآباد کی سڑک پر جوڑے کا سرعام بوس و کنار کی ویڈیو وائرل

حیدرآباد (دکن فائلز) حیدرآباد کی سڑک پر رات کے اوقات میں ایک جوڑے کی سرعام فحش حرکتوں کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سڑک پر چلتی کار میں سن روف سے باہر کھڑے ہوکر جوڑا رومانس کررہا ہے اور بوس و کنار میں مصروف ہے جبکہ کار تیزی سے چلائی جارہی ہے۔ جوڑے کی سرعام حیدرآباد کی سڑک پر بوس و کنار کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ جوڑے کو کوئی پرواہ نہیں تھی کہ اس طرح کی فحش حرکت کرتے ہوئے انہیں سڑک پر جارہے افراد دیکھ رہے ہیں۔

یہ منظر پی وی این آر ایکسپریس وے کا ہے۔ سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اس جوڑے کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا جارہا ہے اور سرعام بے حیائی و فحش حرکت کرنے والوں کے خلاف قانونی کاروائی پر زوردیا جارہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں