اردن اوراسرائیل کے درمیان ایک دوسرے سے توانائی اور پانی کے تبادلے پر معاہدہ طے پاگیا اور فریقین نے متحدہ عرب امارات کی میزبانی میں اس پر دستخط کردیئے۔
اردن اور اسرائیل نے پانی کے بدلے توانائی کے فراہمی سے متعلق مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کردیئے جو فوری طور پر نافذ العمل ہوگا۔
اس معاہدے کے تحت اسرائیل پانی کی کمی کے شکار اردن کو 50 کروڑ مکعب میٹر پانی فراہم کرے گا اور بدلے میں اسرائیل کو 600 میگا واٹ توانائی مہیا کرے گا۔