بالوں کی دوبارہ افزائش میں مددگار اہم مالیکیول دریافت

سائنسدانوں نے ایک سالماتی کیمیائی نظام دریافت کیا ہے جس سے بالوں کے خلیات کو تحریک دے کر دوبارہ ان کی افزائش کی جاسکتی ہے۔ توقع ہے کہ مردوزن میں گنج پن ختم کرنے کے لیے نئی تھراپی سامنے آسکیں گی۔

ماہرین نے ایک طریقہ کار دریافت کیا ہے جس کے تحت بوڑھے ہوتے ہوئے پگمنٹ بنانے والے خلیات کو اس قابل بنایا جاتا ہے کہ وہ دوبارہ بال پیدا کرسکیں۔ یہ تحقیق جریدہ نیچر میں شائع ہوئی ہے۔ اس میں کہا گیا ہے کہ بال پیدا کرنے والے انتہائی باریک گڑھوں کو نیوائی کہا جاتا ہے جہاں بال اگانے میں اوسٹیوپونٹِن اور سی ڈی 44 مالیکیول اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

ماہرین نے نوٹ کیا کہ رنگت (پگمنٹ) بنانے والے خلیات سگنل والے سالمات پیدا کرتے ہیں جنہیں اوسٹیوپونٹِن کہا جاتا ہے۔ کئی مواقع پر وہ جاگ جاتے ہیں اور اسٹیم سیل بنانے لگتے ہیں۔

کیٹاگری میں : صحت

اپنا تبصرہ بھیجیں