میدک میں تحفظ شریعت شعور بیداری مہم کے ضمن میں آج کل جماعتی مشاورتی اجلاس

سید عنایت اللہ پریس سکریٹری جمعیۃ علماء ضلع میدک کی اطلاع کے مطابق جمعیۃ علماء ضلع میدک کے زیراہتمام بتاریخ 7 جولائی 2023ء مؤرخہ ۱۸ ذی الحجہ ۱۴۴۴ھ بروز جمعہ بعد نماز مغرب بمقام مسلم میناریٹی فنکشن ہال اعظم پورہ میدک مستقر میدک کے تمام دینی ملی سیاسی سماجی رفاہی فلاحی تنظیموں کے ذمہ داران و ائمہ وصدور مساجد ونظمائے مدارس کا کل جماعتی مشاورتی اجلاس بعنوان تحفظ شریعت یکساں سیول کوڈ وشعور بیداری مہم مولانا جاوید علی حسامی صاحب مدظلہ (ناظم مدرسہ عربیہ مدینۃ العلوم میدک ) کی سرپرستی حافظ محمد فہیم الدین منیری صاحب مدظلہ نائب صدر جمعیۃ علماء تلنگانہ و آندھرا کی صدارت و نائب قاضی میدک حافظ خواجہ معیز الدین صاحب کی نگرانی میں میں منعقد کیا جارہا ہے۔
جس میں بحیثیت مہمان خصوصی نوجوان عالم دین محترم مولانا مفتی عمران خان قاسمی صدر سٹی جمعیۃ علماء کاماریڈی والحاج سید عظمت علی جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء کاماریڈی شرکت فرمائیں گے۔
لہذا اس اہم مشاورتی اجلاس میں تمام دینی ملی فکر ودرد رکھنے والے ذمہ داران سے شرکت کی پرخلوص گذارش مفتی محمد خواجہ شریف مظاہری صدر جمعیۃ، مفتی صابر علی قاسمی، حافظ سید خلیل منہاجی، حافظ جابر نائبین صدور جمعیۃ، محمد عبدالرؤف خازن جمعیۃ، حافظ شیخ ندیم منہاجی، محمد ریاض الدین سکریٹریز جمعیۃ، حافظ عبداللہ منیری صدر منڈل چیگنٹہ، حافظ عبدالعزیز منیری صدر منڈل نظام پیٹ وحافظ اسماعیل بابا صدر منڈل رامائن پیٹ حافظ غوث منہاجی صدر منڈل پاپناپیٹ ودیگر نے کی ہے۔

مزید تفصیلات کے لئے رابطہ کریں
9440451520__9032983255_9676760785__9676470771

اپنا تبصرہ بھیجیں