بالی ووڈ سپر اسٹار ایشوریا رائے بچن کے حاملہ ہونے کی خبریں فلم انڈسٹری اور سوشل میڈیا پر گرم ہیں۔ اطلاعات کے مطابق ایشوریا رائے بچن اپنے شوہر اداکار ابھیشیک بچن اور بیٹی آرادھیا کے ہمراہ فرانسیسی شہر کینس میں ہونے والے فلم فیسٹول میں شرکت کے لیے گئیں، جہاں وہ میگا ایونٹ کے ریڈ کارپیٹ پر بہت محتاط نظر آئیں، ان کی چال ڈھال اور چلنے کے انداز سے مداحوں کو لگ رہا ہے کہ اداکارہ امید سے ہیں۔
فلم فیسٹول سے ملک واپس لوٹنے پر پرستاروں نے ایشوریا رائے کو ممبئی ایئرپورٹ پر ڈھیلے ڈھالے کپڑوں میں دیکھا جس کے بعد مداحوں کا شک یقین میں بدل گیا کہ اداکارہ دوسری بار ماں بننے والی ہیں۔ اداکارہ کے حاملہ ہونے کی خبریں بالی ووڈ اور سوشل میڈیا پر تیزی سے پھیل گئی تاہم اب تک ایشوریا رائے یا خاندان کی جانب سے اس ضمن میں کوئی وضاحت نہیں کی گئی اور نہ ہی کسی نے اس خبری کی تصدیق یا تردید کی۔