بالی وڈ اداکار انیل کپور نے آج کل کی شادیوں اور لڑکے لڑکیوں کے مزاج سے متعلق اظہارِ خیال کیا ہے۔
انیل کپور ان دنوں اپنی آنے والی فلم ‘جُگ جُگ جیو’ کی تشہیری مہم میں مصروف ہیں، ایک انٹرویو کے دوران میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے شادی سمیت اپنے کیریئر سے متعلق گفتگو کی۔
اداکار نے کہا کہ ‘آج کل کے بچوں میں بالکل صبر نہیں ہے اور لڑکے شادی کے لیے زیادہ بے تاب ہیں جب کہ لڑکیوں کی طرف سے ایسا کچھ دیکھنے کو نہیں ملتا، لڑکیاں کہتی ہیں کہ وقت ہوگا تو کرلیں گے’۔
انیل کپور کا کہنا تھا کہ ‘اب خواتین زیادہ سمجھدار اور بااختیار ہیں، وہ اس حوالے سے کوئی دباؤ نہیں لیتیں، میری دونوں بیٹیوں کا یہ خیال تھا کہ ہمیں شادیاں کرنی ہیں اور بچوں کی بھی خواہش ہے لیکن یہ سب اپنے وقت پر ہی کریں گے اور انہوں نے ایسا ہی کیا’۔