حیدرآباد (دکن فائلز) معروف یو ٹیوبر دھرو راٹھی کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔ جرمنی میں مقیم دھرو راٹھی ایک معروف کانٹینٹ کری ایٹر ہیں جو سماجی و تاریخی موضوعات پر معلوماتی ویڈیوز بنانے کے لیے معروف ہیں اور یوٹیوب پر 2 کروڑ 87 لاکھ سبسکسرائبرز کے ساتھ بڑے یوٹیوبرز میں شمار کیے جاتے ہیں۔
دھرو راٹھی ہمیشہ ہندوستان میں پھیلی فرقہ پرستی کے خلاف آواز اٹھاتے ہیں۔ وہ مسلمانوں کے خلاف نفرت اور شرانگیزی کے خلاف بھی کھل کر بات کرتے ہیں۔
دھرو راٹھی نے 2021 میں اپنی گرل فرینڈ جولی سے شادی کی تھی۔