بالی ووڈ اسٹارز رنبیر کپور اور سنجے دت کی نئی فلم ’’شمشیرا‘‘ نے باکس آفس پر مایوس کن آغاز کیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق شمشیرا ریلیز ہونے کے بعد باکس آفس پر اچھی کارکردگی پیش نہ کرسکی اور پہلے دن صرف 10 کروڑ کا بزنس کیا۔
رنبیر اور سنجے دت کی نئی فلم کی تیاری میں تقریباً 150 کروڑ روپے کی لاگت آئی ہے اور اس حساب سے پہلے دن کا بزنس بہت کم ہے جس سے فلم انڈسٹری کو بھی دھچکا لگا۔
رنبیر کپور کی چار سال بعد شمشیرا کے ذریعے بڑی اسکرین پر واپسی ہوئی ہے لیکن فلم کی کارکردگی مایوس کن دکھائی دے رہی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ حالیہ عرصے کے دوران ریلیز ہونے والی فلموں کے مقابلے میں شمشیرا کے پہلے دن کی کمائی بہتر ہے۔
مذکورہ فلم کرن ملہوترا کی ہدایت کاری میں بنائی گئی ہے۔ فلمی تجزیہ کاروں نے شمشیرا کے آئندہ دنوں کی کمائی پر نظریں جما لیں جس سے انداز ہوگا کہ فلم کتنی کامیاب ہوئی۔