بالی وڈ اداکارہ عالیہ بھٹ نے پاکستانی گلوکار علی سیٹھی اور شائے گل کے گانے پسوڑی کو اپنا پسندیدہ گانا قرار دیا ہے۔
ایک انٹرویو میں عالیہ بھٹ نے اپنی نئی آنے والی فلم ’براہمسترا‘ پر بات کرتے ہوئے کہا کہ فلم کے گانے کیسریا نے ان کے پسندیدہ پاکستانی گانے پسوڑی کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔
عالیہ بھٹ کہتی ہیں کہ ’کیسریا گانا سیدھا پہلے نمبر پر چلا گیا ہے۔ مجھے یہ کہتے ہوئے فخر محسوس ہو رہا ہے کہ ہم نے پسوڑی کو پیچھے چھوڑا ہے جو کہ میرا پسندیدہ گانا ہے جو 85 دنوں سے نمبر ون پر تھا۔‘
Load/Hide Comments