چاکلیٹ کس کو پسند نہیں؟ کئی مطالعات میں چاکلیٹ کھانے سے صحت پر مرتب ہونے والے اثرات کی نشاندہی کی گئی ہے۔
ماہرینِ صحت کا کہنا ہے کہ ڈارک چاکلیٹ دل کے لیے بھی مفید ہو سکتی ہے۔
ڈارک چاکلیٹ کو سپر فوڈ سمجھا جاتا ہے کیونکہ اس میں موجود اینٹی آکسیڈنٹس polyphenols and flavanols کی زیادہ مقدار ہوتی ہے۔
ڈارک چاکلیٹ جسم کو نقصان پہنچانے والے کولیسٹرول میں کمی کر کے مفید کولیسٹرول کو بڑھاتی ہے اور بلڈ پریشر کو معمول پر رکھنے میں مددگار ہے۔
ڈارک چاکلیٹ دماغ میں سیروٹونین نامی مادہ پیدا کرتی ہے جس سے ذہنی دباؤ سے نجات ملتی ہے، ایک تحقیق کے مطابق ناشتے میں چاکلیٹ کھانے والے افراد دن بھر چاک و چوبند رہتے ہیں۔
دل کے خلیات اور خون کی شریانوں کی حفاظت
دی جرنل آف کلینیکل ہائپرٹینشن (The Journal of Clinical Hypertension) میں شائع ہونے والی ایک تحقیق کے مطابق ڈارک چاکلیٹ بائیو ایکٹیو فلاوونلز (flavonols) اور تھیوبرومین (theobromine) سے بھرپور ہوتی ہے جو دل کے خلیوں اور خون کی شریانوں پر مثبت اثرات مرتب کرتے ہیں۔
خون کی گردش بڑھانے کیلئے
جرنل آف دی امریکن ہارٹ ایسوسی ایشن میں شائع ہونے والی ایک تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ ڈارک چاکلیٹ ایسے فعال مرکب سے بھی بھرپور ہے جو پولی فینول کے نام سے جانا جاتا ہے جو خون کی گردش کو بہتر بنانے میں مدد کرتا ہے۔
بلڈ پریشر کنٹرول کرنے میں مددگار
مطالعے سے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ ڈارک چاکلیٹ کھانے سے ہائی بلڈ پریشر کو کنٹرول کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔
فالج کے خطرات میں کمی
جرنل نیورولوجی میں شائع ہونے والی فن لینڈ کی ایک تحقیق کے مطابق خوراک میں ڈارک چاکلیٹ کو شامل کرنا فالج کے خطرے کو کم کرتا ہے۔
کولیسٹرول میں کمی کا سبب
جرنل ہائی بلڈ پریشر میں شائع ہونے والی ایک اور تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ روزانہ 100 گرام ڈارک چاکلیٹ کھانے سے خراب کولیسٹرول کو کم کرنے اور اچھے کولیسٹرول کی سطح کو بڑھانے میں مدد مل سکتی ہے۔