شہرہ آفاق ترک سیریز ’ارطغرل غازی‘ میں ترگت الپ کا اہم کردار ادا کرنے والے اداکار جینگیز جوشقون شادی کے بندھن میں بندھ گئے ہیں۔
سیریز ’ارطغرل غازی‘ کے ذریعے لاکھوں پاکستانی لڑکیوں کے دل میں گھر کرنے والے معروف خوبرو ترکش اداکار چنگیز کی شادی کی متعدد تصویریں اور ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہیں۔
جینگیز جوشقون کی شادی کی شاندار تقریب میں معروف فنکاروں نے شرکت کی۔
جینگیز جوشقون کی شادی کی اُن کے پرانے ساتھیوں انگین آلتان، بامسی اور دوحان بھی بطور مہمان مدعو تھے۔
دوسری جانب انگین آلتان دوزیاتان کی جانب سے بھی اپنے انسٹاگرام پر چنگیز کی شادی کی تصویریں اپلوڈ کی گئی ہیں۔
انگین آلتان دوزیاتان نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ کے کیپشن میں چنگیز اور اُن کی اہلیہ کو شادی کی مبارکباد بھی دی ہے۔