موٹاپے سے پریشان افراد اب صرف 3 مہینوں میں اپنا وزن کم کرسکتے ہیں۔
ایک نئی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ دن کے کچھ مخصوص اوقات میں کھانا کھانے سے صرف 3 مہینوں کے اندر ہی وزن میں نمایاں کمی آسکتی ہے۔
تحقیق کے مطابق، صبح 7 بجے سے دوپہر 3 بجے کے درمیان کھانے سے انسان کے وزن میں نمایاں کمی ممکن ہے۔
یونیورسٹی آف الباما میں سائنس دانوں نے موٹاپے کے شکار 90 امریکی افراد کو اس تحقیق کے لیے منتخب کیا اور ان کے لیے ایک جیسی غذا اور ورزش کا تعین کیا۔
اس تحقیق میں شریک افراد میں اکثریت خواتین کی تھی، جن کی اوسط عمر 43 برس تھی اور ان کا باڈی ماس انڈیکس (بی ایم آئی)39.6 تھا۔
ان شرکاء کو دو گروپس میں تقسیم کیا گیا اور اُنہیں ڈائٹ کے معمول کے حوالے سے خصوصی ہدایات دی گئیں اور ایک جیسی بھی ورزش کروائی گئی۔
اس تحقیق کے نتائج کے مطابق، موٹاپے کا شکار بڑی عمر کے افراد 14 ہفتے تک ان 8 گھنٹوں میں کھانے کے معمول پر عمل کرتے ہوئے اوسطاً 6.3 کلوگرام وزن کم کرسکتے ہیں۔
تاہم، ان کے مقابلے میں وہ لوگ جوکہ اپنی مرضی کے وقت پر کھانا کھائیں وہ صرف 4 کلوگرام ہی وزن کم کرسکتے۔
اس تحقیق میں محققین کا کہنا تھا کہ نتائج سے معلوم ہوتا ہے کہ کھانے کے لیے وقت کو محدود کرنا ہماری کیلوریز کو محدود کرتا ہے، مخصوص وقت میں کھانے کے معمول کے سبب روزانہ کے حساب سے شرکاء میں 214 اضافی کیلوریز کے استعمال میں کمی آئی۔