وکی کوشل نے شادی کی تقریب میں پنڈت سے کہا کہ ’جلدی نپٹا دینا، ایک گھنٹے سے زیادہ نہیں لگنا چاہیے‘۔
یہ بات انہوں نے کافی ود کرن سیزن 7 میں بتائی، انہوں نے کہا کہ پچھلی بار جب میں یہاں مدعو تھا تو مجھے معلوم ہوا کہ کترینہ کیف مجھے جانتی ہیں۔
وکی کوشل نے کہا کہ شادی کے دنوں میں مزاحیہ لطیفے، ٹوئٹس اور پیغامات بھی گردش کر رہے تھے اور ہم دونوں اس سے آگاہ تھے، بعض لطیفوں پر تو ہم خود ہنستے تھے۔
یاد رہے کہ 2019 میں کافی ود کرن کی ایک قسط میں جب کرن جوہر نے کترینہ سے سوال کیا کہ وہ اگلی فلم میں کس کے ساتھ کام کرنا پسند کریں گی تو کترینہ کا جواب تھا ’وکی کوشل‘۔
بعد ازاں جب وکی کو پروگرام میں بلایا گیا تو کرن جوہر نے انہیں کترینہ کی خواہش کے بارے میں بتایا۔
یہ سن کر وکی کوشل نے خوشی سے بےہوش ہونے کی اداکاری بھی کی تھی۔