بڑھتا درجہ حرارت جِلد کے سرطان کے کیسز میں اضافہ کرسکتا ہے، ماہرین

ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ موسمیاتی بحران کے سبب موسمِ گرماکا بڑھتا درجہ حرارت ممکنہ طور پر مہلک جِلد کے سرطان کے کیسز میں اضافہ کر سکتا ہے۔

برطانیہ میں گزشتہ ماہ تاریخ کا سب سے زیادہ درجہ حرارت 40.2 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔

طبی ماہرین نے خبردار کررہے ہیں کہ موسمیاتی تغیر کے ماحول پر مرتب ہونے والے شدید اثرات کی وجہ سے لوگوں کو زیادہ وقت سورج میں گزارنا پڑے گا اور الٹرا وائلٹ شعاؤں کا سامنا کرنا پڑے گا۔
یونیورسٹی آف شیفیلڈ میں میڈیکل اونکولوجی کی پروفیسر سارہ ڈینسن کا کہنا تھا ’میلینوما کے مریضوں کے معالج کے طور پر مجھے اس بات کی تشویش ہے کہ مسلسل گرم موسمِ گرما کا رجحان میلینوما کے زیادہ کیسز اور زیادہ اموات کا سبب بنے گا‘۔

یونیورسٹی آف لِیڈز میں میلینوما کے متعلق ایک تحقیقی گروپ کی سائنس دان جولیا نیوٹن-بشپ کا کہنا تھا کہ میلینوما بنیادی طور پر دھوپ کی جلن کے سبب ہوتا ہے اور یہ موسم اتنا شدید ہے کہ اس بات کا خطرہ ہےکہ مستقبل میں میلینوما کے کیسز میں اضافے کا سبب بنے گا۔

کینسر ریسرچ یوکے کے ڈیٹا کے مطابق 1970 کی دہائی سے اب تک مردوں کی اموات کی شرح تین گُنا ہوچکی ہے جبکہ عورتوں کی اموات کی شرح میں بھی اضافہ سامنے آیا ہے۔

کیٹاگری میں : صحت

اپنا تبصرہ بھیجیں