وزیر داخلہ محمود علی سے سینئر صحافیوں کی ملاقات، جدید ٹیکنالوجی سے لیس میڈیا تربیتی ادارے چیلنجر میڈیا انسٹی ٹیوٹ آنے کی دی دعوت

حیدرآباد شہر میں قائم کیے گئے جدید ٹیکنالوجی سے لیس میڈیا کے تربیتی ادارے چیلنجر میڈیا انسٹی ٹیوٹ کے بانی و سینئرصحافی جناب حبیب نصیر کی قیادت میں ایک وفد نے آج ریاستی وزیر داخلہ محمد محمود علی سے اُن کی قیام گاہ پر ملاقات کی۔

اس وفد میں انسٹی ٹیوٹ کے اکاڈمک ڈائریکٹر ڈاکٹر تبریز حسین تاج اور ڈائریکٹر اڈمن میر صدیق علی شامل تھے۔ یادرہے کہ اس وفد نے انھیں شہر کے مانصاب ٹینک میں واقع چیلنجر میڈیا انسٹی ٹیوٹ تشریف لانے کی دعوت دی، جسے وزیر داخلہ نے قبول کرلیا۔

چیلنجر میڈیا انسٹی ٹیوٹ میں ماس کمونی کیش اور جرنلزم سے متعلق کورسس کی معیاری تربیت کا نظم ہے۔ انسٹی ٹیوٹ میں جدید ٹکنالوجی سے آراستہ اسٹڈیوبنایا گیا ہے تاکہ طلباء کو موجودہ دورکی طلب کے مطابق ڈھالا جاسکے۔ اس ادارے میں مستحق طلبا کے لے اسکالرشپس کا انتطام ہے تاکہ غریب اور مستحق طلباء بھی میڈیا کورس حاصل کرتے ہوئے صحافتی میدان میں صحافی، اینکر، کیمرہ مین، ویڈوایڈیٹر، گرافک ڈیزائنر، سوشل میڈیا ایڈیٹر،اینیمیٹرس بن کر روزگار حاصل کرسکیں ۔ آج اس میدان میں سچے اور ایماندار افراد کی اشدضرورت بھی ہے۔

ادارہ میں انتہائی تجربہ کار اساتذہ کی خدمات لی جارہی ہے تاکہ طلباکو اچھی طرح سے نکھار سکے۔ جب یہ تمام جانکاری ریاست کےو زیر داخلہ کو دی گئی تو انہوں نے انتہائی مسرت کا اظہار کرتے ہوئے منتظمین کی بے حد ستائش کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں