نوبی کوریا سے تعلق رکھنے والی اُبھرتی ہوئی اداکارہ یو جو ایون نے زندگی سے دلبرداشتہ ہوکر خودکشی کرلی۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق 27 سالہ خوبرو اداکارہ نے خودکشی سے قبل ایک نوٹ بھی لکھا ہے جوکہ انٹرنیٹ پر خوب وائرل ہو رہا ہے۔
اداکارہ نے مذکورہ نوٹ میں لکھا تھا کہ’مجھے آپ کو چھوڑ کر جانے کا افسوس ہے، ماں، باپ، دادی اور بڑے بھائی پر ترس آرہا ہے، لیکن میں زندہ نہیں رہنا چاہتی، میں آپ سب کو چھوڑ کر جانے پر معافی چاہتی ہوں‘۔
اداکارہ نے لکھا کہ ’میں نے ایک خوشگوار زندگی گزاری ہے اور یہ میرے لیے کافی ہے، میرا دل چیختا ہے کہ میں اب جینا نہیں چاہتی، ہوسکتا ہے میرے بغیر آپ لوگوں کی زندگی خالی ہوجائے، لیکن براہ کرم آپ لوگ بہادری سے زندگی گزاریے گا، آپ نے رونا نہیں ہے، میں ہر چیز پر نظر رکھوں گی‘۔
یوجوان نے لکھا کہ ’میں ابھی بالکل بھی اداس نہیں ہوں، میں بہت پرسکون محسوس کرتی ہوں، مجھے لگتا ہے کہ یہ اس لئے ہے کیونکہ میں اس بارے میں ایک طویل عرصے سے سوچ رہی تھی، میں نے وہ خوشگوار زندگی گزاری ہے جس کی میں حقدار تھی، تو میرے لیے اتنا ہی کافی ہے، اس لیے میں کسی پر الزام لگائے بغیر جا رہی ہوں‘۔
27 سالہ اداکارہ نے مزید لکھا کہ ’میں مری نہیں ہوں، اس لیے سب لوگ اچھی طرح سے جیئیں، مجھے امید ہے کہ میرے آخری سفر میں بہت سارے لوگوں کو بلایا جائے گا، اور میں تھوڑی دیر میں پہلی بار سب کو دیکھنا چاہتی ہوں اور کسی ایسے شخص کو دیکھنا چاہتی ہوں جو مشکل وقت سے گزر رہا ہو‘۔