بالی ووڈ کی خوبصورت اداکارہ شردھا کپور اداکاری کے ساتھ ساتھ اپنی فٹنس کی وجہ سے بھی شہرت رکھتی ہیں۔
وہ صحت مند اور متوازن غذا کھاتی ہیں لیکن انہیں ایک مذہبی تہوار کے موقع پر روایتی پکوان ’موڑک‘ کے بغیر جشن ادھورا لگتا ہے۔
موڑک ہندوستان کی روایتی سویٹ ڈش ہے اور تہوار کے دن شردھا کپور نے بھی سیر ہو کر موڑک کھائے۔
شردھا کپور نے اپنے انسٹاگرام پر کئی سارے موڑک کھاتے ہوئے تصویر اپ لوڈ کی اور کیپشن دیا ’کچھ نہیں ہوتا بھئی، کھاتے جاؤ‘۔