سرسوں کا تیل غذا کے ساتھ ساتھ خوبصورتی کا ذریعہ بھی

سرسوں کے تیل کا استعمال عموماً کھانوں میں کیا جاتا ہے خاص طور سے اچار ڈالنے میں لیکن اس کے دیگر بے شمار فوائد بھی ہیں۔

سرسوں کے تیل کی خوشبو اور ذائقہ نہایت فرحت بخش ہوتا ہے، اس میں متعدد وٹامنز اور غذائی عناصر موجود ہوتے ہیں جس میں وٹامن ایچ ، وٹامن اے ، کیلشیم ، پروٹین، اور اومیگا 3 شامل ہیں۔

اس کے استعمال سے نہ صرف آپ کی صحت اچھی رہتی ہے بلکہ یہ آپ کی جلد اور بالوں کی خوبصورتی کو بھی بڑھاتا ہے۔

آپ اس کے بالوں میں استعمال سے درج ذیل فوائد حاصل کرسکتے ہیں۔

قدرتی کنڈشنر

سرسوں کا تیل خشک اور خراب بالوں کی نمی میں اضافہ کرتا ہے۔ اس میں ایلفا فیٹی ایسڈ موجود ہوتا ہے جو بالوں میں نمی برقرار رکھنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔

بالوں کا جھڑنا

اگر آپ کے بال بہت زیادہ جھڑتے ہیں تو سر پر سرسوں کا تیل لگاکر 20 منٹ تک اس کی مالش کریں، مالش سے خون کی گردش تیز ہوگی جس سے آپ کے بالوں کو جھڑنے سے روکے کر انہیں موٹا اور سیاہ بننے میں مدد ملے گی۔

بالوں کے جھڑنے کو کم کرنے کے لیے ایک چوتھائی کپ ناریل کا تیل، سرسوں کا تیل ، زیتون کا تیل اور بادام کا تیل آپس میں مکس کرلیں پھر اسے سرپر لگائیں، بالوں کو پلاسٹک کے تھیلے سے ڈھانپ لیں اور کم از کم 4 گھنٹے کے لئے چھوڑ دیں۔ اس کے بعد بالوں کو اچھی طرح سے پانی سے دھولیں۔

اینٹی فنگل

سرسوں کے تیل میں موجود ایریوسک ایسڈ (erucic acid) سر کی جلد کے انفیکشن کا علاج کرتا ہے اور اس میں فنگس کو کم کرکے بالوں کی افزائش میں اضافہ کرتا ہے۔

بالوں کی خشکی

سرسوں کا تیل اینٹی آکسیڈینٹ سے بھرپور ہوتا ہے اس کا مسلسل استعمال سر کی جلد کو صاف اور خشکی سے محفوظ رکھتا ہے۔

کیٹاگری میں : صحت

اپنا تبصرہ بھیجیں