بالی وُڈ ادکارہ دیپیکا پاڈوکون اور ان کے شوہر رنویر سنگھ کے درمیان طلاق کی افواہیں دم توڑ گئی ہیں۔
دیپکا پاڈوکون نے اپنے خیالات کا اظہار برطانوی شہزادی میگھن مرکل کے ساتھ پوڈ کاسٹ میں کیا جس میں انہوں نے نفسیاتی امراض اور اپنے شوہروں کے بارے میں بات چیت کی۔
پوڈکاسٹ کے دوران دیپیکا پاڈوکون نے طلاق کی افواہوں کی نفی کرتے ہوئے کہا کہ ’میرے شوہر میوزک فیسٹیول کے لیے ایک ہفتہ گھر سے باہر تھے، اب وہ گھر آگئے ہیں اور وہ مجھے دیکھ کر بہت خوش ہوں گے۔‘
پوڈکاسٹ میں بات کرتے ہوئے میگھن مرکل نے بھی اپنے شوہر شہزادہ ہیری کے بارے میں بات کی اور کہا ’جب میں مشکل وقت سے گزر رہی تھی تو میرے ہیری نے میرا ایک ماہر نفسیات سے رابطہ کروایا۔‘
دیپکا پاڈوکون اور رنویر سنگھ 14 نومبر 2018 کو شادی کے بندھن میں بندھے تھے۔
Load/Hide Comments