معروف امریکی اداکارہ انجلینا جولی سے متعلق انکشاف ہوا ہے کہ انہوں نے ایک بار خودکشی کے پچھتاوے سے بچنے اور خود کی جان لینے کے لیے باقاعدہ ایک کرائے کا قاتل رکھا تھا۔
انجلینا جولی کے ایک ٹیم ممبر نے حال ہی میں ایک ’اوکے ڈیاریو‘ نامی اخبار کو انٹرویو کے دوران بتایا ہے کہ انجلینا جولی نے خود کو مارنے کے لیے ایک کرائے کی قاتل کی خدمات حاصل کی تھیں۔
انجلینا جولی کے عملے کے مطابق اپنے قتل کی منصوبہ بندی کے لیے اداکارہ نے شوٹر کو ادائیگی تک کر دی تھی۔
اداکارہ کے عملے کے مطابق وہ شوٹر کافی مہذب آدمی تھا، اس نے انجلینا سے اس منصوبہ بندی سے متعلق سوچنے کے لیے دو ماہ کا وقت لینے کا کہتے ہوئے دوبارہ سے کال کرنے کا کہا جبکہ انجلینا نے اس دورانیے میں بھی خود کے قتل کا ارادہ ترک نہیں کیا۔
اداکارہ کے عملے کے مطابق انجلینا کا کہنا تھا کہ اگر وہ خود کشی کرتی ہیں تو اُن کے اردگرد کے لوگ اُن کے اس عمل کو اپنا قصور سمجھیں گے کہ شاید وہ مجھے اس عمل سے روک سکتے۔
انجلینا جولی کا ماننا تھا کہ اگر وہ خود کشی کے بجائے قتل ہو جاتی ہیں تو اُن کے قتل ہونے کی کوئی بھی قبول نہیں کرے گا یا کوئی بھی خود کو اس واقعے کا قصور وار نہیں سمجھے گا۔
Angelina Jolie once hired a hitman to kill her