وقت سے قبل پیدائشی بچے کو ماں اپنی جلد سےمس ضرور کرے، عالمی ادارہ صحت

عالمی ادارہ برائے صحت (ڈبلیو ایچ او) نے کہا ہے کہ قبل ازوقت یعنی حمل ٹھہرنے کے 9 ماہ کی بجائے 7 یا 8 میں آنکھ کھولنے والے بچے کی ماں سے کہا ہے کہ وہ زچگی کے فوری بعد بچے کی جلد کو اپنی جلد سے لگائے رکھے اور بعد میں اسے انکیوبیٹر میں رکھا جائے۔

اس طرح بچے میں زندہ رہنے کے امکانات زیادہ روشن ہوسکتے ہیں۔

عالمی ادارہ برائے صحت نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ جب ماں بچے کو اس طرح آغوش میں لے کہ دونوں کی جلد چپک جائے تو اسےکینگرو کیئر کا طبی نام دیا جاتا ہے لیکن اب اس میں تھوڑی تبدیلی کےبعد کہا گیا ہے کہ ماں پیدائش کے فوری بعد بچے کو اس طرح آغوش فراہم کرے اور یہ کام انکیوبیشن سے بھی پہلےکیا جائے۔ تاہم وہ بچےمستثنیٰ ہوں گے جنہیں فوری مشینی وینٹیلیٹر درکار ہوتا ہے۔

کیٹاگری میں : صحت

اپنا تبصرہ بھیجیں