ایم ایس ایجوکیشن اکیڈیمی کے منتخب ٹیچرس کا قافلہ عمرہ کے لیے روانہ، سفر مقدس روانہ ہونے والے خوش قسمت ٹیچرس نے چیرمین محمد لطیف خان اور انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا (ویڈیو دیکھیں)

ایم ایس ایجوکیشن اکیڈیمی کی جانب سے ٹیچرس ڈے کے موقع پر اعزاز سے نوازا گیا اور منتخب ٹیچرس کو عمرہ کےلیے روانہ کرنے کا وعدہ کیا گیا تھا تاہم گذشتہ روز 27 نومبر کو ایم ایس ایجوکیشن کی جانب سے ایک وداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں عمرہ جانے والے خوش قسمت ٹیچرس کو نعرہ تکبیر کی گونج میں مقدس سفر کےلیے روانہ کیا گیا۔

وداعی تقریب کے موقع پر عمرہ جانے والے ٹیچرس کےلیے تربیتی اجلاس بھی منعقد کیا گیا۔ اجلاس میں منیجنگ ڈائریکٹر انور احمد، سینئیر ڈائریکٹر ڈاکٹر معظم حسین اور مولانا محمد بن عبد الرحیم بانعیم نے خطاب کیا اور عمرہ جانے والے ٹیچرس کو مبارکباد پیش کی۔

واضح رہے کہ گذشتہ یوم اساتذہ کے موقع پر قرعہ اندازی کے ذریعہ عمرہ کےلیے ٹیچرس کا انتخاب کیا گیا تھا۔ سفر مقدس کا تمام خرچہ ایم ایس ایجوکیشن کی جانب سے برداشت کیا جارہا ہے جبکہ ایم ایس ایجوکیشن انتظامیہ نے ہر سال اساتذہ کو اعزاز سے نوازنے کےلیے منتخب ٹیچرس کو عمرہ کےلیے بھیجنے کا عزم کیا ہے۔

Convoy of selected teachers of MS Education Academy left for Umrah

اپنا تبصرہ بھیجیں