ہالی ووڈ اداکار نک جونس نے شادی کی چوتھی سالگرہ پر اپنی اہلیہ بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا کے لیے پیار بھرا پیغام سوشل میڈیا پر شیئر کر دیا۔ فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ سائٹ انسٹا گرام پر نک جونس نے اپنی شادی کی تصویر شیئر کرتے ہوئے دلچسپ کیپشن لکھا ہے۔
انہوں نے پریانکا چوپڑا کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ شادی کے یہ 4 سال کیسے گزر گئے، پتہ بھی نہیں چلا، ہیپی اینیورسری مائی لَو۔
واضح رہے کہ پریانکا چوپڑا اور نک جونس نے کئی سال تک ڈیٹنگ کے بعد یکم دسمبر 2018ء کو شادی کی تھی۔
اس جوڑے نے ہندو اور عیسائی دونوں طریقوں سے شادی کی تھی، رواں سال کے آغاز میں ان کے یہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔