موسم سرما میں مچھلی کا استعمال انسانی صحت کیلئے کسی خزانے سے کم نہیں، اس موسم میں کم از کم ہفتے میں ایک بار گھر میں مچھلی ضرور پکانی چاہیے۔ سردی کے موسم میں مچھلی اور جھینگے کھانے کے بے شمار طبی فوائد ہیں، ہمیں چاہئے کہ قدرت کی اس نعمت سے بھرپور فائدہ اٹھائیں، نوجوان لڑکے اور لڑکیوں کو اپنے پھیپڑوں کو مضبوط بنانے کے لیے مچھلی کا استعمال کرنا ضروری ہے۔
ممتاز ہربلسٹ نے حکیم شاہ نذیر نے مچھلی اور جھینگے کے فوائد پر روشنی ڈالی اور صحت کی بہتری کے لیے مفید مشورے دیئے۔ انہوں نے بتایا کہ مچھلی میں فاسفورس اور کیلشیم وافر مقدار میں پائے جاتے ہیں، اس کے علاوہ مچھلی بہت سے منرلز کا بھی بہترین ذریعہ ہے، ان منرلز میں پوٹاشیم، زنک، آئرن، میگنیشیم اور آئیوڈین شامل ہیں۔
How important is the use of fish and shrimp in cold weather?
سرد موسم میں مچھلی کا استعمال کتنا ضروری ہے؟