زیادہ پانی پینے کا جوان اور تندرست رہنے سے تعلق دریافت

امریکی ماہرین کی جانب سے کی جانے والی طویل تحقیق سے زیادہ پانی پینے کا جوان و تندرست رہنے سمیت زیادہ زندگی جینے سے تعلق دریافت ہوا ہے۔ ماہرین صحت پہلے ہی زیادہ پانی پینے کو صحت مند زندگی کا راز بتا چکے ہیں اور متعدد تحقیقات سے بھی یہ بات سامنے آئی ہے کہ زیادہ پانی پینے والے افراد ہمیشہ سدا بہار اور صحت مند رہتے ہیں۔

طبی جریدے ’ای بائیو میڈیسن‘ میں شائع تحقیق کے مطابق امریکی ماہرین نے زیادہ پانی پینے کا صحت مند زندگی، بوڑھاپے اور جلد موت سے تعلق دریافت کرنے کے لیے 25 سال تک تحقیق کی۔ ماہرین نے 15 ہزار سے زائد رضاکاروں کو تحقیق میں شامل کیا گیا، جن کی عمریں 45 سے 66 برس تھیں اور 25 سال کے درمیان پانچ بار ان رضاکاروں کی صحت اور ڈیٹا کا جائزہ لیا گیا۔

ڈھائی دہائی تک جاری رہنے والی تحقیق کے اختتام پر زیادہ تر افراد کی عمریں 90 سال تک پہنچ چکی تھیں جب کہ باقی افراد کی عمریں بھی 70 سال کے قریب تھیں۔ ماہرین نے ان کے میڈیکل ٹیسٹ کے دوران خون میں موجود کیمیکل ’سیرم سوڈیم‘ کا لیول چیک کیا اور پھر ان سے غذائی عادات سے متعلق سوالات بھی کیے۔ ماہرین نے پایا کہ جن افراد کا ’سیرم سوڈیم‘ زیادہ تھا، وہ نہ صرف اپنی حقیقی عمر سے زیادہ بڑے نظر آئے بلکہ ان میں متعدد طبی مسائل بھی نوٹ کیے گئے۔

کیٹاگری میں : صحت

اپنا تبصرہ بھیجیں