لندن: ایک نئی تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ گیس پر کھانا بنانا صحت کے لیے آلودہ شہر میں رہنے سے زیادہ نقصان دہ ہے۔ سائنس دانوں کے مطابق ٹیلی ویژن پر باورچی حضرات برقی چولہوں کے متبادل استعمال کرتے ہیں لیکن اس سے نائٹروجن ڈائی آکسائیڈ اور پارٹیکیولیٹ میٹر(ٹریفک کے دھوئیں میں موجود ذرات) بنتے ہیں۔
یہ بخارات پھیپھڑوں کو نقصان پہنچاتے ہیں اور خون میں داخل ہوسکتے ہیں جس سے امراضِ قلب، کینسر اور الزائمرز کے خطرات میں اضافہ ہوتا ہے۔ بچے اور بوڑھے افراد کو ان چولہوں سے زیادہ خطرہ ہوتا ہے جبکہ ایک تحقیق کے مطابق گیس کے چولہے گھر کی فضا مصروف شاہراہوں سے زیادہ آلودہ کر دیتے ہیں۔
نیو سائنٹسٹ کی ایک رپورٹ کے مطابق تحقیق میں شامل بچے بیگ میں لگے آلودگی کے مانیٹر کے ساتھ اسکول گئے۔ امپیرئل کالج لندن کی پروفیسر فرینک کیلی کا کہنا تھا کہ باہر سے زیادہ گھر میں شام کے وقت بچوں کو آلودگی سامنا تھا جس وقت ان کے والدین کھانا بنا رہے تھے۔
ایک اور تحقیق کے مطابق گیس کے چولہے امریکا میں ہر آٹھ میں سے ایک بچے میں دمے کا سبب ہوتے ہیں۔