روز صبح اٹھ کر برش کرنا ہماری عادات میں شامل ہے، اس سے ہمارے دانت اور منہ کی صفائی ہوجاتی ہے اور کئی طرح کی بیماریوں سے بھی چھٹکارا مل جاتا ہے۔ طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ صبح برش کے بغیر کچھ بھی کھانا پینا نہیں چاہئے، کیونکہ منہ میں موجود جراثیم پیٹ میں چلے جاتے ہیں جو مختلف بیماریوں کا سبب بنتی ہیں۔
اب سوال یہ ہے کہ کیا برش کئے بغیر صبح میں پانی پیا جائے یا نہیں؟ تو اس کا جواب اور فوائد ملاحضہ کیجئے۔ صبح اٹھر کر بغیر کلی کئے پانی پینے کے فوائد جان کر آپ حیران رہ جائینگے، صبح برش کرنے سے پہلے ایک گلاس پانی پینا قوت مدافعت کو بڑھاتا ہے اور آپ کو کسی بھی قسم کے انفیکشن سے بچاتا ہے۔
برش کیے بغیر پانی پینے سے ہاضمے کا نظام بھی بہتر ہوتا ہے، ساتھ ہی یہ منہ کی بدبو کو بھی دور کرتا ہے۔ اس بات سے بھی بہت کم لوگ واقف ہونگے کہ برش کئے بغیر پانی پینے سے آپ کے بال مضبوط اور چمکدار ہوتے ہیں، اسی طرح پانی پینے سے جلد اور چہرے پر نکھار آتا ہے۔
ماہرین کے مطابق ذیابطیس میں مبتلا مریض صبح اٹھتے ہی پانی پی لیں، برش کرنے کا انتظار نہ کریں۔