ذہنی تناؤ کم کیجئے، دماغ خود تیز ہوجائے گا

� ایک مطالعے سے معلوم ہوا ہےکہ ذہنی تناؤ اور دماغی صلاحیت کے درمیان گہرا تعلق ہوتا ہے اور اسے کم کرکے ہم اپنے دماغ کو توانا اور بہتر رکھ سکتے ہیں۔

جرنل آف امریکن میڈیکل ایسوسی ایشن (جاما) کے اوپن نیٹ ورک میں شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق جیسے ہی ہمارا اسٹریس بڑھتا ہے ویسے ہی یادداشت، ارتکاز، قوتِ فیصلہ اور دماغی افعال متاثر ہونا شروع ہوجاتے ہیں۔ اس سے قبل ماہرین سائنسی تحقیق کے بعد خبردار کرچکے ہیں کہ اسٹریس پورے بدن کو متاثر کرتےہیں۔

اب ایموری یونیورسٹی اسکول آف میڈیسن، اٹلانٹا کی ایمبر کل شریشترا نےیہ مطالعہ کیا ہے۔ وہ کہتی ہے کہ زندگی سے تناؤ بالکل ختم کرنا ممکن نہیں لیکن ہم اسے کسی طرح کم کرسکتے ہیں اور اسے اسٹریس مینجمنٹ کہتے ہیں۔ ان کا مشورہ ہے کہ لوگ اپنا خیال رکھیں اور مراقبے اور مائنڈفلنیس سے اس تناؤ کو کم کیا جاسکتا ہے۔ اس طرح نہ صرف دماغ توانا رہ سکتا ہے بلکہ اس کی صلاحیتیں متاثر ہونے سے رہ جاتی ہیں۔

ماہرین کے مطابق اگر ذہنی تناؤ مسلسل جاری رہے تو اکتساب میں کمی کا خطرہ 37 فیصد تک بڑھ جاتا ہے۔ اس ضمن میں سیاہ فام اور سفید فام افراد کاجائزہ لیا گیا جن میں 10 ہزار سے زائد لوگ شامل تھے۔ سیاہ و سفید فام افراد کی تعداد نصف تھی جبکہ 40 فیصد خواتین بھی شامل تھیں۔ 23 فیصد خواتین میں معمول سے زیادہ اسٹریس دیکھا گیا تھا۔

کیٹاگری میں : صحت

اپنا تبصرہ بھیجیں