عامر خان نے باکسنگ رنگ کو خیرباد کہہ دیا


پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔ باکسنگ رنگ کو خیرباد کہنے پر ان کے مداحوں نے مایوسی کا اظہار کیا ہے۔

35 سالہ عامر خان کا باکسنگ کریئر لگ بھگ27 برس پر محیط ہے جس کے دوران انہوں نے 40 عالمی مقابلوں میں حصہ لیا جس میں سے 34 میں کامیابی حاصل کی اور چار میں انہیں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔

عامر 2009 سے 2012 تک لائٹ ویلٹرویٹ ورلڈ چیمپئن رہ چکے ہیں اور 2011 میں انہوں نے فلائی ویٹ کیٹیگری میں انٹرنیشنل باکسنگ فیڈریشن( آئی بی ایف) کا عالمی ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں