وٹامن ڈی اور کیلشیئم سے خواتین اپنی ہڈیوں کو مضبوط بناسکتی ہیں

حیدرآباد (دکن فائلز) بالخصوص خواتین گٹھیا (اوسٹیوپوروسِس) کی زیادہ شکار ہوتی ہیں۔ لیکن اگر وہ ڈھلتی عمر سے ہی وٹامن ڈی اور کیلشیئم کو اپنی غذا کا لازمی جزو بنالیں تو اس سے ہڈیوں کی کمزوری، بھربھرے پن اور ٹوٹ پھوٹ سے بچ سکتی ہیں۔

جوڑوں کے درد کی شدید تکلیف اور جلن اپنی جگہ ہے لیکن ماہرین کا مشورہ ہے کہ اس سے بچنے کے لیے مردوزن کو جوانی سے ہی احتیاطی تدابیر اختیار کرنی لازمی ہیں۔ ضروری ہے کہ وہ اپنی غذا میں ڈیری مصنوعات (دودھ اور دہی)، لوبیا، گہرے ہرے پتوں والی سبزیاں، تیل دار مچھلیاں اور بادام وغیرہ کا استعمال کریں۔

ماہرین کا اصرار ہے کہ اس کیفیت میں روزانہ 1000 سے 1300 ملی گرام کیلیشیئم استعمال کیا جائے۔ اس کے علاوہ وٹامن ڈی سے بھرپور غذاؤں کو بطورِ خاص اہمیت دے کراسے روزمرہ زندگی کا حصہ بنایا جائے۔

وٹامن ڈی کے کئی فوائد سامنے آئے ہیں جن میں سے ایک یہ ہے کہ خواتین کو ڈپریشن اور یاسیت سےبھی بچاتا ہے۔ اسی لیے یہ وٹامن خواتین کو دوہرا فائدہ دے سکتا ہے۔

کیٹاگری میں : صحت

اپنا تبصرہ بھیجیں