بالی ووڈ سے کنارہ کشی اختیار کرنے والی سابق اداکارہ ثناء خان نے اپنے مداحوں کو خوشخبری دی ہے۔ ثناء خان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے مداحوں کے لیے ایک ویڈیو پیغام جاری کیا ہے۔
اُنہوں نے ویڈیو میں اپنے مداحوں کو خوشخبری سناتے ہوئے بتایا کہ ’کافی لوگ مجھ سے کافی عرصے سے پوچھ رہے تھے کہ آپ کا کوئی یوٹیوب چینل ہے لیکن میرے پاس اپنا کوئی آفیشل چینل نہیں تھا۔‘
اُنہوں نے مزید کہا کہ’ہاں مگر ان کے نام سے بہت سے لوگوں نے یوٹیوب چینل بنائے ہوئے ہیں تو کافی لوگوں کو لگتا تھا کہ میرا یوٹوب پر کوئی چینل ہے تاہم، اب بالآخر میں نے اپنا یوٹیوب چینل لانچ کردیا ہے۔‘
ثناء خان نے مزید کہا کہ’میں پوری کوشش کروں گی کے آپ کے بہترین کانٹینٹ بناؤں جیسے کے آپ لوگ پچھلے ڈیڑھ سال سے میرے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر دیکھتے آئیں ہیں اور آپ لوگوں نے اسے بہت پسند بھی کیا۔‘