سونم کپور کا بچپن میں جنسی ہراسانی کا نشانہ بننے کا انکشاف

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ سونم کپور نے انکشاف کیا ہے کہ بچپن میں وہ بھی جنسی ہراسانی کا نشانہ بن چکی ہیں۔ سونم کپور نے بچپن میں خود کے ساتھ پیش آنے والے ’جنسی استحصال‘ کے واقعے سے متعلق ایک ٹی وی شو میں انکشاف کیا۔اس دوران شو میں بھارتی دیگر حسینائیں ودیا بالن ،انوشکا شرما، عالیہ بھٹ اور رادھیکا آپٹے بھی موجود تھیں۔

سونم کپور نے خود کے ساتھ پیش آنے والے ناخوشگوار واقعے سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ جب میں تقریباً 13 سال کی تھی تو میرا بھی ’جنسی استحصال‘ کیا گیا، میرے لیے یہ واقعہ انتہائی تکلیف دہ تھا۔ جنسی ہراسانی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے سونم کپور نے کہا کہ میں بہت چھوٹی تھی جب میرے ساتھ یہ واقعہ پیش آیا تھا، میں ایک مال میں شاپنگ اور دوستوں کے ساتھ مووی دیکھنے گئی تھی، اس دوران ایک شخص نے مجھے نازیبا انداز میں چھوا تھا، اس واقعے پر میں سہم گئی تھی اور میرے لیے یہ کافی تکلیف دہ تھا۔

سونم کپور کا آبدیدہ ہوتے ہوئے مزید کہنا تھا کہ میں نے اس واقعے کا ذکر آج تک کسی کے ساتھ نہیں کیا ہے، میں اس واقعے کو تاحال بھلا نہیں سکی ہوں۔ سونم کپور کے اس واقعے سے متعلق بات کرتے ہوئے اداکارہ ودیا بالن کا کہنا تھا کہ اس میں سونم کا کوئی قصور نہیں ہے، بچوں کا جنسی استحصال کرنے والے افراد ذہنی مریض ہوتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں