بولی وڈ اداکارہ سنجیدہ شیخ کی جانب سے بیٹی کو سوئمنگ سکھانے کی تصویر شیئر کیے جانے پر تنقید کا سامنا ہے اور لوگ انہیں مسلمان ہونے کے طعنے دیتے دکھائی دیے۔
سنجیدہ شیخ نہ صرف ٹی وی کی مقبول اداکارہ ہیں بلکہ انہوں نے’باغبان، پنکھ، طیش اور نوابزادے’ سمیت دیگر بولی وڈ فلموں میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں اور وہ جلد ہی مزید فلموں اور ویب سیریز میں دکھائی دیں گی۔
دیگر اداکاراؤں کی طرح سنجیدہ شیخ بھی انسٹاگرام پر متحرک رہتی ہیں، جہاں وہ اپنے معمولات کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں۔
حال ہی میں انہوں نے اپنی تین سالہ بیٹی عائرہ کے ہمراہ سوئمنگ پول میں کچھوائی گئی ایک تصویر شیئر کی تو لوگوں نے انہیں آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے انہیں مذہب کے طعنے دیے۔ سنجیدہ شیخ نے بیٹی کو سوئمنگ سکھانے کے دوران کچھوائی گئی تصویر شیئر کی تو سوشل میڈیا صارفین انہیں شرم دلانے کی کوشش کی۔
لوگوں نے ان کی تصویر پر کمنٹس کرتے ہوئے انہیں آڑے ہاتھوں لیا اور ان سے اپیل کی کہ وہ کبھی مکمل لباس بھی پہنا کریں۔
اسی طرح ایک صارف نے ان کی پوسٹ پر کمنٹ کیا کہ ’مسلمان ایسے نہیں ہوتے‘ جب کہ کچھ افراد نے انہیں مسلمان ہونے کے ناطے عذاب قبر کا بھی خوف دلایا اور لکھا کہ قبر میں ان کے ساتھ اور کوئی نہیں ہوگا۔