حیدرآباد (دکن فائلز) تلگو سنیما کے معروف اداکار ننداموری بالاکرشن نے ایک تقریب میں ساتھی اداکارہ انجلی کو زور سے دھکا دے دیا۔ میڈیا کے مطابق 63 سالہ اداکار جو کہ سیاستدان بھی ہیں شاید بھول گئے تھے کہ تقریب میں بڑی تعداد میں کیمرے موجود ہیں، ان کی یہ حرکت کئی کیمروں میں ریکارڈ ہوگئی۔
Appalling behaviour by Balakrishna and an understandable reaction by the junior artist who laughed it off, but the most horrifying part of this video is the crowd’s reaction to a blatant act of assault, cheering and hooting in approval.
— Siddharth (@DearthOfSid) May 29, 2024
ننداموری بالاکرشن نے اسٹیج پر ناپسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے اداکارہ انجلی کو دھکا دیا، وہ اس دوران گرتے ہوئے بال بال بچیں، انہیں سمجھ ہی نہیں آیا کہ اداکار نے ایسی حرکت کیوں کی تاہم انہوں نے اسٹیج پر مسکرا کر بات کو دبانے کی کوشش کی۔
ننداموری بالاکرشن نے اسٹیج پر اداکارہ کو اپنے لیے جگہ بنانے کا کہا تھا تاہم ساڑھی پہننے کی وجہ سے اداکارہ کو پیچھے ہٹنے میں تھوڑی دیر لگی جس پر انہوں نے انجلی کو دھکا دیا۔ بالاکرشن کے اس رویہ پر وہاں موجود دوسری اداکارہ نیہا شیٹی سمیت دیگر افراد بھی چونک گئے تھے۔ اداکار کے اس رویہ کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد اسے لوگوں کی جانب سے سوشل میڈیا پر مزید پھیلایا گیا جس کے بعد سے ان پر تنقید کا سلسلہ جاری ہے۔