کیلا غذائیت سے بھرپور پھلوں میں سے ایک ہے، اس سے زیادہ فوائد حاصل کرنے کے لیے اکثر لوگ اسے زیادہ تعداد میں بھی کھاتے ہیں لیکن اب ایسا کیلا سامنے آیا ہے جسے شائد ہی ایک انسان پورا کھا سکے۔
https://twitter.com/Ananth_IRAS/status/1638348986905133057?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1638348986905133057%7Ctwgr%5E495a84ff8333d5d582099b35f88505c5b01f7781%7Ctwcon%5Es1_&ref_url=https%3A%2F%2Fjang.com.pk%2Fnews%2F1207669
انڈونیشیا کے قریب ایک جزیرے میں اگنے والے کیلوں کی ویڈیو انٹرنیٹ پر بہت زیادہ وائرل ہو رہی ہے، اس ویڈیو میں دکھائی دینے والے کیلے نے لوگوں کو حیران کر دیا ہے۔ اس جزیرے پر اگنے والے کیلے کا وزن 3 کلو کا ہوتا ہے اور اس کا درخت ناریل کے درخت جتنا طویل ہوتا ہے۔
اس کیلے کو مکمل تیار ہونے میں تقریباً 5 سال لگتے ہیں اور اس لیے یہ اتنا زیادہ نہیں اگایا جاتا۔ سوشل میڈیا پر اس ویڈیو کو دیکھ کر متعدد لوگ حیرانی کا اظہار کر رہے ہیں جبکہ کئی لوگوں نے اس پھل کو خود وہاں جا کر دیکھنے کی خواہش کا اظہار بھی کیا ہے۔