میکسیکو کے سان پیڈرو ہوامیلولا کے میئر نے مادہ مگرمچھ سے شادی کر کے پوری دنیا کو حیران کر دیا۔ سان پیڈرو ہوامیلولا کے میئر وکٹر ہیوگو سوسا نے آبائی رسم کے تحت ایلیسیا ایڈریانا نامی مادہ مگرمچھ سے شادی کی۔
سوشل میڈیا پر صارفین کی توجہ کا مرکز بننے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جب وکٹر ہیوگو سوسا دلہا بن کر ایک ہال میں داخل ہوئے تو ان کا تالیوں کی گونج میں استقبال کیا گیا۔ شادی کی تقریب میں مہمانوں کی بڑی تعداد موجود تھی جبکہ مادہ مگرمچھ کو دلہن کی طرح تیار کیا گیا تھا۔ وکٹر ہیوگو سوسا نے بھری محفل میں اپنی دلہن کو گود میں اٹھایا۔