کون بنے گا ’سُست ترین شہری‘ ، مقابلہ جیتنے کے خواہشمند 20 دن سے ہار ماننے کو تیار نہیں

ہر سال کی طرح اس سال بھی شمالی مونٹی نیگرو میں ایک انوکھا مقابلہ منعقد ہوا، مقابلے کا ٹائٹل ”سست ترین شہری“ رکھا گیا۔ یہ مقابلہ چھٹی گزارنے کے لیے مخصوص تفریحی مقام پر منعقد کیا جاتا ہے۔ پچھلے ریکارڈ کو توڑتے ہوئے سب ہی ”سست ترین شہری“ کا ٹائٹل جیتنے کیلئے مقابلہ کر رہے ہیں، اس مقابلے میں حصہ لینے والے 20 میں سے 7 افراد گزشتہ 20 روز سے ڈٹے ہوئے ہیں۔

پچھلے سال بریزنا ریزورٹ میں یہ ریکارڈ قائم کیا گیا تھا جو 117 گھنٹوں پر مشتمل تھا۔ جمعرات کو اس مقابلے کو 20 دن ہوچکے ہیں۔ العربیۃ کے مطابق 2021 کی سب سے سست خاتون ڈوبراوکا اکسیک نے میڈیا کو بتایا کہ ’ہم سب بہترین محسوس کر رہے ہیں، ہمیں صحت کا کوئی مسئلہ نہیں ہے، ہمیں بس لیٹنا ہوتا ہے‘۔

اس غلط فہمی کو دور کرنے کے لیے کہ مونٹی نیگرینز کاہل ہوتے ہیں، مقابلے کی منتظم اور ریزورٹ کی مالک راڈونیا بلاگوجووچ نے کہا کہ یہ مقابلہ 12 سال پہلے چھوٹی ایڈریاٹک قوم میں منعقد کیا گیا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ 21 ابتدائی مقابلہ کرنے والوں میں سے باقی سات اب تک 463 گھنٹے تک لیٹے ہوئے ہیں۔

مقابلے کے قوانین کے مطابق کھڑے ہونا یا بیٹھنا ممنوع ہے، اور جو کوئی بھی قانون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پکڑا گیا تو اسے فوری طور پر نااہل قرار دے دیا جائے گا۔ تاہم ہر آٹھ گھنٹے بعد حریفوں کو دس منٹ کے لیے بیت الخلا استعمال کرنے کی اجازت ہے۔ مقابلہ کرنے والوں کے لیے لیپ ٹاپ اور اسمارٹ فونز کی بھی اجازت ہے۔

پہلی بار مقابلے میں حصہ لینے والے شمالی قصبے موجکوواک کے 23 سالہ فلپ کنیزووک نے 1,000 ڈالر کا انعام جیتنے پر اپنے اعتماد کا اظہار کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں