معروف وکیل آکولابالاپا نے نارائین پیٹ پبلک پراسیکیوٹر کی حیثیت سے حائزہ حاصل کرلیا

نارائین پیٹ: (پریس نوٹ) نارائین پیٹ کے مشہور ایڈوکیٹ آکولابالاپا نے آج نارائین پیٹ ضلع کے پبلک پراسیکیوٹر(وکیل استغاثہ) کی حیثیت سے حائزہ حاصل کرلیا۔ آکولابالاپا 1995سے نارائین پیٹ ٹاون میں بحِثیت سے وکیل اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں۔

وہ عدالت میں بلدیہ نارائین پیٹ اسٹانڈنگ کونسل کے طورپر بھی نمایاں وایماندارانہ خدمات انجام دے چکے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ حکومت نے انکی بہترین خدمات کو دیکھتے ہوئے انہیں ضلعی عدالت نارائین پیٹ میں پبلک پراسیکیوٹر پر تقررکیا ہے۔ پبلک پراسکیوٹر کے طورپر نامزد ہونے پر انہوں نے نارائین پیٹ ضلع ایس پی یوگیس گوتم سے ملاقات کرتے ہوئے عہدے کا جائزہ حاصل کیا۔ آکولابالاپا کے پبلک پراسکیوٹر بننے پر دوست احباب نے انہیں مبارک باد پیش کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں