حیدرآباد: نارائن گوڑہ کے ہاسٹل میں آتشزدگی

حیدرآباد (دکن فائلز) آج رات حیدرآباد کے نارائن گوڑہ میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ تفصیلات کے مطابق نارائن گوڑہ میں فرنانڈیز ہاسپٹل کے قریب زبردست آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا۔ یہاں ایک ہاسٹل کی عمارت میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔

اطلاع ملتے ہی فائر فائٹرز موقع پر پہنچ گئے۔ دو فائر فائٹرز نے بڑی مشقت کے بعد آگ پر قابو پالیا۔ آگ لگنے کی وجوہات کا ابھی پتہ نہیں چل سکا۔ جس کمرے میں آگ بھڑکی وہاں کوئی نہیں تھا جس کی وجہ سے اس حادثہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ پولیس نے اس معاملہ میں مقدمہ درج کر لیا ہے اور تفتیش کررہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں