ڈان ہائی اسکول میں یوم اطفال کے موقع پر تقریب، محمد عبدالرافع کا شاندار مظاہرہ

حیدرآباد (دکن فائلز) ہندوستان کے پہلے وزیراعظم پنڈت جواہر لال نہرو کے یوم پیدائش کے موقع پر ملک بھر میں 14 نومبر کو ’یوم اطفال‘ (چلڈرنس ڈے) منایا گیا۔ یوم اطفال کے موقع پر اسکولوں میں تقاریب کا اہتمام کیا گیا۔

حیدرآباد کے ملک پیٹ میں واقع ڈان ہائی اسکول میں بھی یوم اطفال کے موقع پر تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں بڑی تعداد میں طلبا نے شرکت کی۔ اس موقع پر طلبا کی جانب سے مختلف موضوعات پر تقاریر کی گئیں جبکہ یو کے جی کے طالب علم محمد عبدالرافع نے سیارہ زمین (ارتھ) سے متعلق سیر حاصل تقریر کی جسے سامعین کی جانب سے خوب سراہا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں