دیپا داس منشی، تلنگانہ کانگریس کی انچارج مقرر، معروف صحافی و کانگریس ترجمان ڈاکٹر شجاعت علی صوفی نے ہائی کمان کے فیصلہ کا خیرمقدم کیا

حیدرآباد (دکن فائلز) کانگریس ہائی کمان نے تلنگانہ امور کی ذمہ داری اب دیپا داس منشی کے سپرد کردی ہے قبل ازیں مانک راو ٹھاکرے، تلنگانہ کانگریس کے انچارج تھے۔ تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی کے ترجمان اور معروف صحافی ڈاکٹر شجاعت علی صوفی نے کانگریس کی سینئر قائد دیپاداس منشی کو تلنگانہ کانگریس امور کا انچارج مقرر کرنے پر پارٹی ہائی کمان کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔

ڈاکٹر شجاعت علی صوفی نے کہا کہ دیپاداس منشی گزشتہ انتخابات میں بطور مبصر بہترین کارکردگی انجام دیں ہیں ۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ دیپاداس منشی کی رہنمائی اور وزیراعلی ریونت ریڈی کی قیادت میں کانگریس پارٹی آنے والے پارلیمانی انتخابات میں شاندار مظاہرہ کرے گی۔ پارٹی ہائی کمان کی جانب سے دیپا منشی کو تلنگانہ کانگریس کا اضافی چارج دیئے جانے کا شجاعت علی صوفی نے خیرمقدم کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں