حیدرآباد (پریس ریلیز) مفتی محمود زبیر قاسمی جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء تلنگانہ و آندھراپردیش کی پریس نوٹ کے مطابق ملک کے ممتاز عالم دین جگر گوشہٌ شیخ الاسلام حضرت مولانا سید اسجد مدنی صاحب دامت برکاتہم نائب صدر جمعیت علما ہند اپنے دو روزہ دورہ پر حیدرآباد تشریف لارہے ہیں۔ مولانا جمعہ کے دن 11 بجے سورت سے حیدرآباد پہنچیں گے اور یہاں سے وہ اودگیر میں منعقدہ جلسہ عام کو مخاطب کرنے کیلئے سفر فرمائیں گے۔ 12/ جنوری جمعہ کی شام اودگیر میں جلسہ عام کو مخاطب کریں گے، جبکہ 13 / جنوری ظہر سے قبل کا ماریڈی میں جمعیۃ علماء تلنگانہ و آندھراپردیش کے شمال مغربی اضلاع کے منتظمہ کے اراکین کے اجلاس کو مخاطب فرمائیں گے اور شام میں حیدرآباد میں واقع مدرسہ ابی بن کعبؓ میں جلسہ عام کو مخاطب فرمائیں گے اور 14/ جنوری کی صبح حضرت مولانا سید اسجد مدنی صاحب دامت برکاتہم اسام کے لیے روانہ ہو جائیں گے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments