اسٹیٹ بینک آف انڈیا میں بیل کی انٹری سے افراتفری پھیل گئی (ویڈیو دیکھیں)

حیدرآباد (دکن فائلز) اترپردیش کے اسٹیٹ بینک آف انڈیا کی ایک برانچ میں اچانک ایک بیل نے انٹری ماری، جس کے بعد بنک میں افراتفری پھیل گئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بپھرا بیل اترپردیش کے ایک بینک میں گھس آیا۔ بیل بھاگتا ہوا آیا اور اچانک سے بینک میں داخل ہوگیا۔

بیل کے بینک میں داخلے نے سب کو حیران کردیا جبکہ بینک صارفین سمیت بینک کے عملے میں بھگدڑ مچ گئی اور سب دوڑنے لگے۔ بعدازاں سکیورٹی گارڈ نے ایک ڈنڈے کا استعمال کیا اور بیل کو بینک سے باہر نکالنے کی کوشش کی تاہم سخت مشقت کے بعد گارڈ کو کامیابی ملی اور بینک عملے نے سکون کی سانس لی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں