حیدرآباد (دکن فائلز) باوثوق ذرایعے کے مطابق کانگریس ہائی کمان گورنر کوٹے کے تحت مخلوعہ ایم ایل سی کی دو سیٹوں کےلئے پارٹی کے ترجمان ڈاکٹر شجاعت علی صوفی کے نام پر بھی غور وخوص کررہی ہے۔
ڈاکٹر شجاعت علی صوفی سرکاری خدمات سے وابستہ ہونے سے قبل این ایس یو آئی میں سرگرم رول نبھایا تھا جبکہ وہ آئی آئی ایس سے سبکدوشی کے بعد سال 2018 میں دوبارہ کانگریس پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔ کانگریس پارٹی نے انہیں پردیس کانگریس کا ترجمان اور میڈیا کوآرڈینیٹر کے طور نامزد کیا ہے۔ انہوں نے حالیہ اسمبلی انتخابات میں پارٹی کے لے کافی جدوجہد کی ہے۔
ڈاکٹر شجاعت علی صوفی صحافی حلقوں میں کافی مقبول ہیں۔ وہ سماجی و ثقافتی پروگرامز میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں۔