حیدرآباد (دکن فائلز) بھوپال میں ایک خاتون نے طلاق کی درخواست دائر کرکے کہا ہے کہ اس نے شوہر نے ’ہنی مون‘ کےلئے گوا لیجانے کا وعدہ کرکے اسے ایودھیا اور وارنسی لے کر گئے۔ ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق خاتون اپنے شوہر سے طلاق مانگ رہی ہے جبکہ اس کا شوہر اسے ہنی مون کےلئے گوا لیجانے میں ناکام رہا۔ خاتون نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کے شوہر نے اسے ہنی مون کےلئے ایودھیا اور وارانسی لے گیا، اس نے سفر سے واپس آنے کے دس دن بعد طلاق کے لیے درخواست دائر کردی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق شادی کے صرف پانچ ماہ بعد ہی خاتون طلاق کےلئے عدالت پہنچ گئی۔ خاتون نے عدالت میں بتایا کہ شوہر آئی ٹی ایکسپرٹ ہے اور میں خود بھی ملازمت پیشہ خاتون ہوں اور ہم دونوں اچھے پیسے کمالیتے ہیں، مالی طور پر مستحکم ہونے کی وجہ سے پہلے ملک سے باہر جاکر ہنی مون کا پلان بنایا تھا لیکن شوہر نے کہا والدین کی دیکھ بھال کی وجہ سے وہ ملک سے باہر نہیں جا سکتا لیکن اس نے ہنی مون کے لیے گوا لے جانے کا وعدہ کیا۔
لیکن بعد میں شوہر نے اپنی بیوی کو بتائے بغیر گوا کے بجائے ایودھیا اور وارنسی کے لیے فلائٹ بک کروائی، اس نے بیوی کو سفر سے صرف ایک دن پہلے بدلے ہوئے منصوبے سے متعلق آگاہ کیا کہ وہ ایودھیا جا رہے ہیں کیونکہ اس کی والدہ رام مندر کے افتتاح سے قبل وہاں جانا چاہتی ہیں۔ خاتون نے جانے سے پہلے کوئی اعتراض نہ کیا لیکن وہ جیسے ہی ٹرپ سے واپس آئی اس نے طلاق کیلئے عدالت سے رجوع کر لیا اور مؤقف اپنایا کہ اس کا شوہر بیوی سے زیادہ والدین کی بات سنتا ہے جبکہ شوہر نے عدالت میں اپنا مؤقف پیش کیا کہ اس کی بیوی چھوٹی چھوٹی باتوں کا مسئلہ بنالیتی ہے۔
عدالت نے دونوں فریقین کے دلائل سننے کے بعد جوڑے کو معاملہ آپس میں بات چیت سے حل کرنے کی ہدایت دی ہے۔