چوڑیاں بیچنے والی خاتون کی انگریزی سن کر لوگ لوگ ششدر رہ گئے (ویڈیو دیکھیں)

(ایجنسیز) چوڑیاں بیچنے والی خاتون کی فر فر انگریزی بولنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ اطلاعات کے مطابق گوا کے ویگاٹر ساحل پر چوڑی بیچنے والی خاتون کی انگریزی بولنے کی ویڈیو نے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ حاصل کرلی۔

ویڈیو دیکھنے کےلئے لنک پر کلک کریں۔۔

https://www.instagram.com/p/C2m0o7nNFll/?utm_source=ig_embed&utm_campaign=embed_video_watch_again

ویڈیو میں خاتون کو ہاتھوں میں چوڑیاں اور موتیوں کے ہار بیچتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے کہ لیکن حیران کن بات یہ ہے کہ وہ کورونا کے بعد ساحل پر آنے والے لوگوں‌ سے متعلق انگریزی میں بالکل ٹھیک بیان کررہی ہیں۔ سوشل میڈیا پر خاتون کی ویڈیو تیزی سے وائرل ہورہی ہے اور صارفین ان کی انگریزی کی تعریف کررہی ہیں۔

ایک صارف نے لکھا کہ ’مجھے اپنی تعلیم پر شبہ ہورہا ہے۔‘ دوسرے صارف نے لکھا کہ ’ان کی انگریزی تو مجھ سے بھی بہتر ہے۔‘ سریس ایاری نامی خاتون نے لکھا کہ خاتون کی گرامر کا انتخاب ان سے بھی بہتر ہے جن کے ساتھ میں کام کرتی ہوں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں