ایفلو حیدرآباد اسٹوڈنٹ یونین انتخابات میں انڈین یونین مسلم لیگ کی طلبہ شاخ ایم ایس ایف کا شاندار مظاہرہ

حیدرآباد (راست) مسلم اسٹوڈنٹس فیڈریشن (ایم ایس ایف)، انڈین یونین مسلم لیگ کی طلبہ شاخ ہے۔ ایم ایس ایف نے یونیورسٹی آف انگلش اینڈ فارن لینگویجز (ای ایف ایل یو سنٹرل یونیورسٹی، حیدرآباد) کے طلبہ کے انتخابات میں تاریخی کامیابی حاصل کی ہے۔ مس ندا فاطمہ (نائب صدر)، محمد فابین (کونسلر، اسکول آف عرب اینڈ ایشین اسٹڈیز)، حبا فاطمہ ( کونسلر، اسکول آف لٹریری اسٹڈیز) اور جعفر علی (کونسلر، ایم اے کیفے ٹیریا) نے شاندار کامیابی حاصل کی۔

انڈین یونین مسلم لیگ تلنگانہ کے ریاستی صدر ایڈوکیٹ محمد شکیل نے مسلم اسٹوڈنٹس فیڈریشن کی شاندار کامیابی پر مسرت کا اظہار کیا اور امیدواروں کی جیت پر مبارکباد دی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں