محمد عبدالسلام (سینئر کمپیوٹر آپریٹر، روزنامہ منصف) کا 58 برس کی عمر میں انتقال

مٹ پلی (عزیز اللہ) نہات ہی افسوس کے ساتھ اطلاع دی جاتی ہے کہ انتہائی ہمدرد و مخلص شخصیت جناب محمد عبدالسلام (سینئر کمپیوٹر آپریٹر، روزنامہ منصف) ولد مرحوم عبدالستار موظف ملازم سرکار متوطن مٹ پلی 31 مارچ کی رات حیدرآباد میں اچانک طبیعت بگڑنے کے بعد داعی اجل کو لبیک کہہ گئے۔ وہ 58 برس کے تھے۔

محمد عبدالسلام کے اچانک انتقال کی خبر سے ان کے دوست احباب و ملازمین منصف میں غم و صدمہ کی لہر دوڑ گئی۔

آج (یکم اپریل) مٹ پلی کی مسجد بسم اللہ میں بعد نماز ظہر نماز جنازہ ادا کی گئی جس کی امامت مسجد ہذا کے امام قاری عبداللہ نے کی۔ بعدازاں مقامی قبرستان میں تجہیز و تکفین عمل میں آئی۔

محمد عبدالسلام کے انتقال پر مٹ پلی کے صدر جمعیۃ علما مولانا محمد سجاد حسین قاسمی، ناظم جماعت اسلامی کورٹلہ محمد نعیم الدین، موظف پرنسپل محمد الیاس احمد خان، محمد عبدالعزیز محمد شاہد، سیف الدین، محمد صابر حسین، محمد سمیع عبدالحفیظ، محمد صمد عبدالستار، محمد عابد احمد خان، رفیع شفیع، عبدالمتین محمد غوث کے علاوہ مقامی لوگوں نے اپنے گہرے دکھ کا اظہار کیا۔ پسماندگان میں ایک دختر ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں