مردہ بیٹی کی شادی کےلئے اخبار میں رشتہ کا اشتہار!

(ایجنسیز) کرناٹک کے منگلور میں 30 برس قبل انتقال کر جانے والی لڑکی کے لئے اخبار میں رشتہ کا اشتہار دیا گیا جو موضوع بحث بنا ہوا ہے۔ دکشن کنڑ کے پٹور میں واقع خاندان نے اس غیرروایتی اشتہار میں اپنی متوفی بیٹی کی شادی کے لیے رشتہ طلب کیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق لڑکی کے والدین کا کہنا ہے کہ ان کی مری ہوئی بیٹی کا غیرشادی شدہ ہونا، ان کی بدقسمتی کے باعث ہے۔ رپورٹ کے مطابق 30 سال پہلے اس خاندان کی شیرخوار بیٹی انتقال کرگئی تھی، جب سے یہ خاندان مشکلات کا سامنا کررہا ہے۔ خاندان کے بزرگوں کا ماننا ہے کہ مری ہوئی بیٹی کی بے چین (روح) ان کے مصائب کا سبب ہوسکتی ہے۔

خاندان نے لڑکی کی روح کو تسکین پہنچانے کے لئے اس کی شادی کرنے کا فیصلہ کیا جو ایک منفرد اور مشکل کوشش ہے۔ 30 سال قبل مرچکی لڑکی کے لیے دلہے کی تلاش کے لیے والدین نے اخبار میں اشتہار دے دیا ہے۔

اخبار میں دیئے گئے اشتہار میں لکھا گیا ہے ”30سال قبل انتقال کرجانے والی لڑکی کے لئے رشتہ مطلوب ہے۔ پریتا ماڈوے (روحوں کی شادی) کے لیے اس نمبر پر کال کریں۔

دل شکستہ والدین نے کہا ہے کہ رشتہ داروں اور دوستوں کی انتھک کوششوں کے باوجود اسی عمر اور ذات کے مناسب دولہے کی تلاش انتہائی مشکل ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں