حیدرآباد (پریس نوٹ) محمد احمد خان جنرل سیکرٹری ٹی ایس ٹی یو کی اطلاع کے بموجب پی آر سی کمیشن تلنگانہ اسٹیٹ کی جانب سے ٹی ایس ٹی یو کے وفد کو مدعو کیا گیا تھا۔ جس کی قیادت جناب عبداللہ صاحب صدر ٹی ایس ٹی یو نے کی۔ اسی سلسلے میں آج بی ار کے بھون میں ایک میٹنگ ہوئ اور تفصیلی طور پر پی ار سی کمیشن اور ان کی ٹیم کے ساتھ پی ار سی کے متعلق مختلف تجاویز پر تفصیلی غور و فکر کیا گیا اور پی ار سی کمیشن کو ایک یادداشت پیش کی گئی جس میں نئے پی ار سی کے متعلق امکانات کو واضح کرتے ہوئے مختلف فوائد کو پی ار سی رپورٹ میں شامل کرنے کی درخواست کی گئ۔ جناب عبداللہ صاحب صدر ٹی ایس ٹی یو اور سی راجی ریڈی جنرل سیکرٹری ٹی ایس ٹی یو نے تفصیلی گفتگو کرتے ہوئے اساتذہ کے مسائل و سفارشات کو پیش کیا اور پی ار سی رپورٹ میں اس کو شامل کرنے کی درخواست کی چند ایک سفارشات و فوائد جس پر گفتگو کی گئ مندرجہ ذیل ہیں۔
سفارشات:
1.سی پی یس ملازم کے متوفی خاندان کو فیملی پنشن اور CPS کو ختم کرنے کی تجویز
2. خودکار ترقی کی اسکیم AAS کو 5/10/15/20/25 سال کرنا اور اگر 25 سال کے بعد بھی ریٹائرمنٹ کی عمر تک نہ پہنچے تو 1/2/3 انکریمنٹ دیا جائے
3. 12/24 سال کی سروس کی تکمیل پر اسکول اسسٹنٹ اور یس جی ٹی اساتزہ کو گزیٹڈ کے طور پر نامزد کیا جائے۔
3. خودکار ترقی کی اسکیم AAS میں 12/24 سالہ انکریمنٹ کے لیے اضافی ٹیسٹ کے لزوم کو برخواست کیا جاۓ ۔
4. ترقی کے لیے TET کے لزوم کو برخواست کرنا ۔
5. خصوصی تنخواہ/جسمانی معزور الاؤنس/ایچ ایم الاؤنس/HS ہینڈلنگ الاؤنس وغیرہ کو کم از کم 4000-6000 کرنا۔
6. خودکار ترقی کی اسکیم AAS کو پروموشن کے بعد بھی جاری رکھا جانا چاہئے، چاہے 24 سالہ فائدہ ہی کیوں نہ لۓ ہوں۔
7. بچوں کی نگہداشت کی چھٹی مرد/سنگل والدین کو بھی دیا جاۓ۔
8. ریٹائرمنٹ پر EL+ HPL = 390 دن تک اضافہ کرنا۔
9. رضاکارانہ ریٹائرمنٹ کے لیے کم از کم سروس 20 سے 14 سال کرنا۔
10. ریٹائرمنٹ پر سروس میں 5+ کی بجاۓ 10+ سال کا اضافہ کرنا (33 سال کا فائدہ حاصل کرنے کے لیے)
11. 7 سال کے بعد ٪30 فیملی پنشن کو ختم کر دیا جائے۔
اس کے علاوہ کئ دوسری سفارشات بھی کی گئں اس
اجلاس میں کئ قائدین نے شرکت کی جن میں۔ محمد عبداللہ TSTU صدر، سی راجی ریڈی G. Sec TSTU، محمد احمد خان جنرل سکریٹری حیدرآباد، سید رحمت اللہ، سرینواس ریڈی، مسٹر کشور، ستیہ ناراین ریڈی، پی کمارائیا اور ایس وی سبا راؤ شامل تھے۔